23 اپریل، 2024، 7:35 PM

گورنر سندھ نے ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی

گورنر سندھ نے ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھاکہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لئے اعزاز ہے۔ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔  میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ۔ 

کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

News ID 1923538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha